ETV Bharat / state

دہلی فساد میں متاثر عزیزیہ مسجد دوبارہ آباد - افتتاحی تقریب منعقد

اس برس فروری ماہ میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد میں عزیزیہ مسجد اور اس میں موجود تمام مذہبی اشیا کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ شر پسندوں نے اس علاقے میں ایک پچاسی سالہ معمر خاتون کو بھی جلا دیا تھا۔ جمعیت علماء اس علاقے میں مسجد کی تعمیر کے علاوہ فساد متاثرین کی قانونی پیروی بھی کررہی ہے۔

دہلی فساد کی شکار عزیزیہ مسجد دوبارہ آباد

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 7:57 PM IST

دہلی فساد کی زد میں آنے والی گامری گاؤں بھجن پورہ کی عزیزیہ مسجد میں آج نماز جمعہ سے قبل ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جمعیت علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، جمعیت علماء تامل ناڈو کے صدر مولانا منصور کاشفی اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

دراصل اسی برس فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد میں اس مسجد اور اس میں موجود تمام مذہبی اشیا کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ شر پسندوں نے اس علاقے میں ایک پچاسی سالہ معمر خاتون کو بھی جلا دیا تھا۔ جمعیت علماء اس علاقے میں مسجد کی تعمیر کے علاوہ فساد متاثرین کی قانونی پیروی بھی کررہی ہے۔

عزیزیہ مسجد ایک سو ستر اسکوائر فٹ کے دائرہ میں پانچ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی مرمت اور توسیع کا عمل جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام مکمل ہوا ہے۔

آج کی تقریب میں اہل مساجد نے جمعیت کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے سروں پر پگڑی باندھ کر استقبال کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیت علماء ہند نے کہا کہ 'فساد کے بعد جمعیت کے خدام نے اس مسجد کا دورہ کیا تھا تو یہاں کھڑا ہونا بھی مشکل تھا، شر پسندوں نے مسجد کو اندر سے مکمل تباہ کر دیا تھا، تب اللہ تعالی نے جمعیت علماء ہند کو اپنے گھر کی خدمت کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمود مدنی کی سوچ ہے کہ فساد میں وقتی مدد کوئی معنی نہیں رکھتی، اس لیے طویل المدتی پائیدار کام کیا جائے۔ ان کی اسی سوچ کا مظہر ہے کہ جمعیت نے تمام شعبوں میں بڑا کام کیا ہے اور ہر طرح کی رکاوٹوں کے باوجود آج تک فساد زدہ افراد کی خدمت کررہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نوجوان ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ کسی طرح مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ کا فضل ہے کہ اللہ نے اس ملک میں پیدا کیا اور یہاں ہمیں داعی بنایا ہے۔ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہمارے ہم وطن بھائیوں پر بھی رحم کرے اور سب کو ایمان کی دولت عطا فرمائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک کی آزادی آسمان سے نازل نہیں ہوئی بلکہ اس میں ہمارے بزرگوں کی قربانی شامل ہے اور ان ہی بزرگوں کی یہ جماعت آج بھی ملک کی خدمت کررہی ہے۔'

جمعیت تمل ناڈو کے صدر مولانا منصور کاشفی نے اپنے خطاب میں الدین النصیحۃ کے حوالے سے کہا کہ دین تو خیر خواہی ہے۔ چنانچہ لوگوں کی خدمت اور لوگوں کی بھلائی بھی دین ہے۔ دہلی میں فساد ہوا تو اس کا درد دو ہزار کلو میٹر دور تامل ناڈو میں محسوس کیا گیا اور وہاں کے لوگوں نے دہلی کے بھائیوں کی مدد کی ہر ممکن کوششیں کی۔'

یہ بھی پڑھیں: سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج

ان کے علاوہ مسجد کے امام و خطیب مولانا عارف قاسمی نے خطاب کیا اور جمعیت علماء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر مولانا عرفان قاسمی، مولانا جمال قاسمی آرگنائزر جمعیت علماء ہند، مسجد کمیٹی کے صدر شاہد، حاجی جان محمد، اقبال سیفی، محمد راشد، محمد خالد اور جمعیت یوتھ کلب کے ٹرینر شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.