ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : May 28, 2021, 12:56 PM IST

دہلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد جہاں ایک جانب حالات معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تو وہیں دوسری جانب یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1072 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دہلی میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز
دہلی میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد حالات معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1072 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ اس دوران اس وبا سے 117 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں کورونا کیسز کی شرح 1.53 فیصد پر آ گئی ہے۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ یہاں صحتیاب لوگوں کی تعداد نئے متاثرہ معاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3725 فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد 16378 ہوگئی ہے۔

دہلی میں پازیٹیو شرح 1.53 فیصد ہے، جبکہ کورونا سے اموات کی شرح 1.67 فیصد ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 1072 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،22،549 ہوگئی ہے جب کہ 4251 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 13،82،359 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 117 اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،812 تک پہنچ گئی۔

قومی دارالحکومت میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1.67 فیصد ہوگئی ہے، مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،068 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 49،348 آر ٹی پی سی آر / سی بی این ٹی / ٹرونٹ اور 20720 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت کے اسپتالوں میں 25084 کووڈ بیڈ، وقف کووڈ کیئر سنٹرز میں 6332، وقف کووڈ ہیلتھ کیئر سنٹرز میں 606 بیڈ دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.