ETV Bharat / state

کووڈ مفت ویکسینیشن: پہلے دن 84 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی - مودی کا ریکارڈ ویکسینیشن پر ٹوئٹ

بھارت نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ کوون ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 21 جون کو 84 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

کووڈ مفت ویکسینیشن: پہلے دن 84 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسن دی گئی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 10:48 AM IST

گزشتہ روز یعنی 21 جون سے ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شہری کے لیے مفت کووڈ 19 ویکسینیشن مہم شروع ہوگئی ہے۔ جس کے تحت پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ ویکسینیشن ہوئی۔ کوون ویب سائٹ cowin.gov.in (پیر کی رات 10.40 بجے تک دستیاب اعداد و شمار) پر دی گئی معلومات کے مطابق، ملک بھر میں 84 لاکھ 7 ہزار افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ریکارڈ ویکسینیشن پر ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'کووڈ-19 (CoVID-19) سے لڑنے کے لیے ویکسین ہمارا سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔'

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ
وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ 'ان تمام افراد کو مبارکباد جنہوں نے ویکسین لی اور تمام فرنٹ لائن سورما کو بھی مبارکباد۔'

کوون ویب سائٹ cowin.gov.in پر رجسٹریشن کے بعد ہی لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ جس کے مطابق پیر 21 جون کو 84 لاکھ 7 ہزار 420 افراد کو یہ ویکسین دی گئی۔ یہ اعداد و شمار رات دس بجے تک کے ہیں۔

پیر کی رات 10 بجکر 40 منٹ تک کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسین دینے کے معاملے میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر رہا، مدھیہ پردیش میں 16 لاکھ 41 ہزار 42 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

وہیں کرناٹک دوسرے نمبر پر رہا، کرناٹک میں 11 لاکھ 517 افراد کو ویکسین دی گئی، جبکہ تیسرے نمبر پر اتر پردیش رہا جہاں 7 لاکھ 4 ہزار 955 افراد کو ویکسین دی گئی۔ اس کے بعد بہار میں 4 لاکھ 23 ہزار 728، گجرات میں 4 لاکھ 86 ہزار 789، ہریانہ میں 4 لاکھ 50 ہزار 232 اور راجستھان میں 4 لاکھ 9 ہزار 609 افراد کو ویکسین دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن: 29 کروڑ ٹیکوں کے ساتھ امریکہ سب سے آگے

بھارت میں کووڈ ۔19 ویکسینیشن مہم 16 جنوری 2021 سے شروع ہوئی۔ جس کے تحت سب سے پہلے ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر صحت کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکرز کو بھی ویکسینیشن میں ترجیح دی گئی۔ اس کے بعد یکم مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو وزیراعظم نریندر مودی نے 21 جون سے 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شہری کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مہم کے تحت مفت ویکسینیشن مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ ریاستوں کو یہ ویکسین نہیں خریدنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.