امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 351146 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 5625588 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
كووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔
وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے، لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 6387 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 64426 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 16.81 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور اس کے سبب 99103 اموات ہو چکی ہیں۔
وہیں برازیل میں بھی کوروناوائرس نے اب تک 391222 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 24512 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔
جبکہ روس میں بھی كووڈ-19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 370680 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3968 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں، یہاں اب تک اس وبا سے 266602 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37542 اموات ہوچکی ہیں۔
سی ایس ای کے مطابق بھارت میں اب تک مجموعی طور سے 153304 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4406 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔