ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 25000 سے زیادہ - کورونا کے فعال معاملات

دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 3,882 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3.44 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہو نے کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے جس سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

More than 25,000 Corona active cases in Delhi
دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 25000 سے زیادہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:12 AM IST

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,44,318 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,727 مزید مریضوں کے صحت یاب ہو جانے سے اب تک کل ملاکر 3,12,918 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی طورپر کم ہوکر 90.80 فیصد رہ گئی جو بدھ کو 91.11 فیصد تھی۔

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 35 مزید مریضوں کی موت ہو جانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,163 ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58,770 لوگوں کی جانچ کی گئی اور یہاں اب تک کورونا وائرس کے کل ملاکر 42,01,310 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط اعدا و شمار 2,21,121 ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1,120 مزید بڑھ کر آج 25,237 پر پہنچ گئی جو بدھ کو 24,117 تھی۔ ان میں سے 14,979 ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.