نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 210 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ COVID Vaccine Doses۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو دہلی میں بتایا کہ پیر کی صبح 7 بجے تک دو ارب 10 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار 361 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9531 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 648 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ More than 210 Crore Vaccinations were Given in the Covid Vaccination Campaign
یہ بھی پڑھیں:
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 11 ہزار 726 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 37 لاکھ 23 ہزار 944 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 29 ہزار 546 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 27 لاکھ 25 ہزار 504 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ Vaccination Campaign in India
یو این آئی