ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار سے زیادہ

بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کا گراف ہر روز بدل رہا ہے۔ پہلے دو دن کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، پھر جمعہ کو سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج پھر کورونا وبائی امراض کے نئے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو 12,193 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ New corona cases in India

بھارت میں کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار سے زیادہ

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 12:10 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 12 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12193 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 67556 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 6.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10765 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.66 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 197477 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5602 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وہیں مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 993 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے مزید پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ ریاست میں نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 81,60,499 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,497 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کووڈ کی وبا کی وجہ سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا کے 993 نئے کیسز میں سے 226 کیسز صرف ممبئی میں ہی متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ممبئی اور پنے میں دو دو افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پانچویں مریض کی موت ناگپور میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے گیارہ سو سے زائد نئے کیسز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.