امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 46,832,645 افراد متاثر اور 1,205,424 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 33,760,520 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے ۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 92،01،500 افراد متاثراور 230،967 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے مزید 45،231 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 82.29 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 53،285 افراد کی صحت یابی سے اس وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 75.44 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز8،550 گھٹ کر مجموعی تعداد 5،61،908 رہ گئی ہے ، جبکہ 496 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1،22،607 ہوگئی ہے۔