ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزے کے لیے ہر ماہ سروے - وزیر صحت ستیندر جین کا بیان

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر دہلی کی ریاستی حکومت نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر دہلی کی ریاستی حکومت نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:36 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے، اور ریاستی حکومت ہر ماہ وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیرو سروے کرائے گی۔

کورونا سے جنگ جیت کر پھر سے وزارت صحت کا کام کاج سنبھالنے کے بعد آج وزیر صحت ستیندر جین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے۔

مسٹر جین نے دہلی میں کورونا وائرس کے کل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری پہلے سیرو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ایک چھوٹی آبادی اس وبا سے متاثر اور صحتیاب بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ سیرو سروے کرایا جائے گا، اور اگلا سروے یکم اگست سے پانچ اگست تک ہوگا۔

پہلے سیرو سروے میں دہلی کی 23.48 فیصد آبادی کے کورونا کی زد میں آنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ سیرو سروے 27 جون سے 10 جولائی کے بیچ ہوا تھا۔

یہ سروے نیشنل سینٹر فار ڈسیز سینٹر اور دہلی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا، اس سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دہلی میں زیادہ تر متاثرین میں کورونا کے علامات نہیں پائے گئے تھے۔

اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں اوسطاً 23.48 فیصد لوگوں میں آئی جی جی یعنی 'امیونوگلوبلین جی اینٹی باڈیز' پائے گئے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں یہ اینٹی باڈی عام طور پر وائرس کے تقریبا دو ہفتوں کے بعد پایا جاتا ہے اور وہ کوروناوائرس سے صحتمند ہونے کے بعد بھی رہتا ہے، تاہم سروے میں دہلی کے لوگوں کے تعاون کی بھی تعریف کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.