ETV Bharat / state

مانسون سیشن: اپوزیشن کووڈ، مہنگائی، تیل پرحکومت کو گھیرے گی - opposition leader

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن پیر سے شروع ہورہا ہے، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں افراتفری اور بدعنوانی، پٹرولیم مصنوعات اورضروری اشیاء کی مہنگائی، کسان تحریک ، کورونا کی ویکسین کی قلت، اترپردیش کے مجوزہ آبادی کنٹرول قانون، قومی سلامتی وغیرہ کے معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنائی ہ ، جبکہ حکومت نے 19 دن میں ٹھوس ایجنڈا تیار کر کے 23 بل منظور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پارلیمنٹ
پارلیمنٹ
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:56 PM IST

19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہنے والے اس سیشن میں 19 اجلاس ہوں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کی تنظیم نو کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس اس لحاظ سے خاص ہونے والا ہے کیونکہ اس مرتبہ نریندر مودی کووڈ کے بعد نئی حکومت کا پیغام دینے کی کوشش کریں گے۔

پہلے دن وزیر اعظم دونوں ایوانوں میں کابینہ کے نئے ساتھیوں کو تعاوف کرائیں گے۔ پارلیمنٹ کا یہ سیشن بھی کورونا کے پروٹوکول کے تحت چلے گا ۔

سیشن کے پہلے رسمی طور پر راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے بالترتیب ہفتہ اور اتوار کو ایک کل جماعتی میٹنگیں بلائی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بھی اتوار کے روز کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ ان میٹنگوں میں اپوزیشن لیڈر سے ایوان کو حسن طریقے سے چلانے میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔

اس سیشن کے انعقاد سے قبل کورونا وبا کے سلسلے میں خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:

لوک سبھا میں 411 اراکین پارلیمنٹ ٹیکے لگوا چکے ہیں ۔ 23 اراکین پارلیمنٹ مختلف وجوہات کی بنیاد پرویکسین نہیں لگوا پائے ہیں ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے بیشتر افسران کو بھی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ تاہم لوک سبھا سیکرٹریٹ نے اس بار بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا انتظام کیا ہے۔

اس بار بھی میڈیا پاس بھی محدود تعداد میں جاری کئے گئے ہیں اور شائقین کو پارلیمنٹ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.