پنجاب کے کچھ مقامات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3.1سے 5.0 ڈگری سیلسیس اوپر رہا۔ ہریانہ، چندی گڑھ، ہریانہ، دہلی، کیرالہ، ماہے اور جنوبی داخلی کرناٹک کے بیشتر مقامات پر، آسام، میگھالیہ میں مختلف مقامات پر، جموں۔کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، سوراشٹر، کچھ اور ساحلی کرناٹک میں کچھ مقامات پر، کونکن، گوا، تملناڈو، پڈوچیری اور کرائکل میں الگ الگ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس اوپر درج کیا گیا۔
اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے مقامات پر، مشرقی مدھیہ پردیش اور ودربھ میں الگ الگ مقامات پر د ن کا درجہ حرارت معمول سے 5.1ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
مشرقی اترپردیش میں کئی مقامات پر، مغربی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، ودربھ، انڈومان و نکوبار جزائر میں کچھ مقامات پر، ساحلی آندھراپردیش اور ینم میں الگ الگ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3.1سے 5.0ڈگری سیلسیس نیچے رہا۔
گجرات اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر، اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش اور مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 1.6سے 3.0ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دہلی میں مونسون کی آمد جون کے آخری ہفتے میں متوقع
مغربی راجستھان کے گنگا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
-یوا ین ائی