ریڈیو پر صبح 11.00 بجے نشر ہونے والے اس پروگرام کو ریڈیو اور دوردرشن اور ایف ایم ریڈیو کے سبھی چینل نشر کرتے ہیں۔

شام کو علاقائی زبانوں میں اس کا ترجمہ نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے۔
’من کی بات‘ کا موضوع منتخب کرنے کے لئے مودی عوام سے تجاویز مانگتے ہیں اور ان موضوعات پر اپنے خیالات پیش کرتے ہیں۔ یہ پروگرام گزشتہ پانچ برسوں سے مسلسل نشر کیا جاتا رہا ہے۔