ETV Bharat / state

Modi Will Talk on Government projects on May 31: وزیراعظم مودی 31 مئی کو حکومت کے پروجیکٹوں پر کریں گے بات

وزیر اعظم نریندر مودی 31 مئی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے متعدد اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے اس حوالے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو متعدد ہدایات دی گئی ہیں۔ Modi Will Talk on Government projects on May 31

وزیراعظم مودی 31 مئی کو حکومت کے پروجیکٹوں پر کریں گے بات

author img

By

Published : May 24, 2022, 10:53 PM IST

ناندیڑ: آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی 31 مئی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی حکومت کی طرف سے شروع کی گئ اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔ Modi Will Talk on Government projects on May 31

اس حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ضلع مجسٹریٹ وپن ایٹانکر نے تمام متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو متعدد ہدایات دیں۔

اسکیموں میں پردھان منتری آواس یوجنا، کسان سمان ندھی، اجولا یوجنا، پوشن ابھیان، ماترو وندنا یوجنا، سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن، امرت، سواندھی یوجنا، ایک ملک ایک راشن کارڈ، غریب کلیان ان یوجنا، جن آروگیہ یوجنا ، آیوشمان، مدرا یوجنائیں شامل ہیں۔ Modi Will Talk on Government projects on May 31

مزید پڑھیں:

ان اسکیموں کا فائدہ دور دراز علاقوں سے میٹرو شہروں کے مستحقین تک پہنچایا گیا ہے۔ میٹنگ میں امرت سرور یوجنا اور بھارت کی آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شروع کی گئی دیگر اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ وپن ایٹانکر نے کہا کہ آزادی کے امرت اتسو کو مناتے ہوئے لوگوں سے عوامی افادیت اور ماحولیاتی توازن سے متعلق مختلف اسکیموں میں حصہ لینے کی بھی توقع کی گئی ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.