ETV Bharat / state

مودی لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی سلامتی کے چاق وچوبند انتظامات کے درمیان 73ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کو لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے۔

مودی لال قلعہ پر پرچم کشائی کریں گے
author img

By

Published : Aug 14, 2019, 8:35 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:52 AM IST

قومی پرچم لہرانے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی قوم سے خطاب کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کےبعد پہلی مرتبہ لال قلعہ سے اہل وطن کو خطاب کریں گے۔
اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع شری پد نائک اور دفاعی سکریٹری سنجے سمترا لال قلعہ کے لاہوری گیٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ دفاعی سکریٹری وزیراعظم کا تعارف دہلی علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لفٹننٹ جنرل اسیت مستری سے کروائیں گے۔
لفٹننٹ جنرل اسیت مستری وزیراعظم کو سلامی منچ کی جانب لے جائیں گے جہاں فوج اور پولس گارڈ کے جوان انہیں سلامی دیں گے اور وزیراعظم گارڈ آف آنر کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم کو سلامی دینے والے دستے میں فوج کے تینوں بازوؤں اور دہلی پولس فورس سے ایک ایک افسر اور 24۔24 جوان شامل ہوں گے۔ سلامی دینے والا دستہ قلعہ کے دیوار کے نیچے کھائی کے نزدیک قومی پرچم کے سامنے موجود رہے گا۔
فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوج بھاردواج گارڈ آف آنر کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم کے گارڈ آف آنر میں شامل بری فوج کے دستے کی کمان میجر لیش رام ٹونی سنگھ سنبھالیں گے تو بحری دستے کی قیادت لفٹننٹ کمانڈر پرشانت پربھاکر کریں گے جبکہ فضائیہ کے دستے کی کمان اسکوارڈن لیڈر ایس بی گوڑا کے ہاتھوں میں ہوگی۔

Intro:رامبن //جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک جواں سال لڑکے کے گھر پاس پھانسی پھندہ لگا کر خود کشی کر دی
ملی جانکاری کے مطابق رامبن کے دور دراز علاقہ سمبڑ میں منجیت سنگھ(21) ولد غریب سنگھ گزشتہ رات گھر کے نزریک ایک درخت سے رسی کا پھندہ بناکر خودکشی کر دی گھر والوں نے لٹکتی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر کے قانون کاروائی کے بعد وارثوں کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے منجیت سنگھ نے خود کشی سے پہلے اپنا موبائل فون بھی توڑ ریا تھا گھر والوں کے مطابق اسے کوئی بھی پریشانی نہیں تھی تاہم موبائیل فون کا زیادہ استعمال کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے موبائل-فون بند ہونے سے شاید وہ ذہنی طور سے اس بارے میں سوچ رہا تھا تاہم دھرمکنڈ پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت کاروائی شروع کر دی ہے.

Body:جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک جواں سال لڑکے کے گھر پاس پھانسی پھندہ لگا کر خود کشی کر دی

Conclusion:عمال کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے موبائل-فون بند ہونے سے شاید وہ ذہنی طور سے اس بارے میں سوچ رہا تھا تاہم دھرمکنڈ پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت کاروائی شروع کر دی ہے.
Last Updated : Sep 27, 2019, 12:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.