ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی يسوداس کو سالگرہ کی مبارک باد - بھارتی ثقافت میں بے مثال کردار ادا کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے نامور شاستریہ موسیقار اور گلوکار کے جے يسوداس کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم مودی کی يسوداس کو سالگرہ کی مبارک باد

author img

By

Published : Jan 10, 2020, 3:15 PM IST

مودی نے مخملی آواز کے مالک یسوداس کو اپنے سالگرہ کے پیغام میں کہا 'کثیر جہتی صلاحیت کے حامل یسو داس کو 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد۔ ان کی سریلی آواز اور پیشکش نے انہیں سبھی عمر کے لوگوں کے درمیان مقبول بنایا ہے۔ انہوں نے بھارتی ثقافت میں بے مثال کردار ادا کیا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں'۔

دس جنوری 1940 میں پیدا ہوئے یسو داس کو موسیقی کے میدان میں قابل ذکر شراکت کے لیے سال 1975 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2017 میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے تقریبا پانچ دہائی پر محیط اپنے کیریئر میں ملیالم، تامل، تیلگو، ہندی، کناڈا، بنگلہ، اوریا، عربی، انگریزی، لاطینی اور روسی زبانوں میں 80 ہزار سے زائد نغمے گائے ہیں۔ انہیں بہترین گلوکار کے قومی اعزاز سے ریکارڈ آٹھ بار نوازا جا چکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.