ETV Bharat / state

Andaman Nicobar Islands مودی 23 جنوری کو انڈمان اور نکوبار کے جزائر کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے - انڈمان نکوبار کے سب سے بڑے بے نام جزیرے

وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انڈمان اور نکوبار جزائر کے 21 سب سے بڑے جزیروں کا نام پرم ویر چکر جیتنے والوں کے نام پر رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ Modi to visit Andaman Nicobar

مودی 23 جنوری کو انڈمان اور نکوبار کے جزائر کے نام رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 7:19 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو صبح 11 بجے پراکرم دوس پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انڈمان اور نکوبار جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزائر کو 21 پرم ویر چکر جیتنے والوں کے نام سے منسوب کرنے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس دیپ پر نیتا جی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ انڈمان ونکوبار جزائر کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد کا اعزاز کرنے کے لئے ، راس جزائر کا نام تبدیل کرکے وزیر اعظم کے ذریعے 2018میں جزیرے کے ان کے دورے کے دوران نیتاجی سبھاش چندر بوس رکھا گیا تھا۔نیل جزیرے اور ہیولاک جزیرے کا نام بھی تبدیل کرکے شہید دیپ اور سوراج دیپ کردیا گیا تھا۔

ملک کے حقیقی زندگی کے ہیروز کو مناسب اعزاز دینا ہمیشہ وزیر اعظم کے ذریعے اعلیٰ اولیت دی گئی ہے۔اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اب جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزیروں کا نام 21پرم ویر چکر ایوارڈیافتگان کے نام پر رکھنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام اولین پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کے نام پر رکھا جائے گا، دوسرے سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام دوسرے پرم ویر چکر ایوارڈیافتہ کے نام پر رکھا جائے گااور باقی ماندہ جزیروں کا نام رکھنے میں اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔یہ قدم ہمارے ہیروز کے تئیں ایک لازوال خراج عقیدت ہوگی، جن میں سے متعدد لوگوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے اپنی قربانی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Visit Mumbai وزیر اعظم نے ممبئی میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

اِن جزائر کا نام اِن 21پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کے نام پر رکھا گیا ہے۔میجر سومناتھ شرما؛ صوبیدار اور ہنی کیپٹن (اس وقت لانس نائک) کرم سنگھ، ایم ایم؛ سیکنڈ لیفٹیننٹ راما روگوبھا رانے؛ نائک جادو ناتھ سنگھ؛ کمپنی حولدار میجر پیرو سنگھ؛ کیپٹن جی ایس سالاریہ، لیفٹیننٹ کرنل (اس وقت میجر) دھان سنگھ تھاپا؛ صوبیدار جوگیندر سنگھ؛ میجر شیطان سنگھ؛ سی کیو ایم ایچ عبدالحامد؛ لیفٹیننٹ کرنل آردشیر برزورجی تارا پور؛لانس نائک البرٹ اِکّا؛ میجر ہوشیار سنگھ؛ سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترا پال؛ فلائنگ آفیسر نرمل جیت شیخون؛ میجر رما سوامی پرمیشورم؛ نائب صوبیدار بانا سنگھ؛ کیپٹن وکرم بترا؛ لیفٹیننٹ منوج کمار پانڈے؛ صوبیدار میجر (اس وقت رائفل مین) سنجے کمار؛ اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ(ہنی کیپٹن) گرینڈیئر یوگیندر سنگھ یادو۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.