ETV Bharat / state

Modi on Opposition INDIA بھارت کہہ رہا ہے کرپشن، کنبہ پروری اور اپیزمنٹ بھارت چھوڑو، مودی کا اپوزیشن پر حملہ - وزیر اعظم نریندر مودی کا اپوزیشن پرنشانہ

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈران اپوزیشن اتحاد پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بھی پی ایم مودی نے اپوزیشن اتحاد کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ ایک گھمنڈی اتحاد ہے۔

Modi on Opposition INDIA
Modi on Opposition INDIA
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 2:27 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز 'بھارت چھوڑو تحریک' میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہاتما گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی تحریک کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب بدعنوانی، کنبہ پروری اور خوشامد کی سیاست (اپیزمنٹ) کے خلاف متحد ہے۔ مودی نے اپوزیشن کو بالواسطہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔

  • #WATCH | BJP MP Ravi Shankar Prasad says, "The meaning of family dynasty is that a son or daughter of a leader will become the leader of the party. Not just a leader but he will either become a PM/CM or a candidate for the PM/CM post irrespective of their capability. Packaging &… pic.twitter.com/D0gsAvXDGC

    — ANI (@ANI) August 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

1942 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان چھوڑو تحریک شروع ہوئی تھی اور اس تحریک نے ملک کو انگریزوں سے آزادی دلانے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تحریک شروع ہونے کے پانچ سال بعد 15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'ان عظیم لوگوں کو خراج عقیدت جنہوں نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لیا۔ گاندھی جی کی قیادت میں اس تحریک نے بھارت کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔'

مزید پڑھیں: No Confidence Motion in Lok Sabha آپ نے منی پور میں میری بھارت ماتا کا قتل کیا، پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کا بیان

انہوں نے کہا، 'آج بھارت ایک آواز میں کہہ رہا ہے کہ کرپشن بھارت چھوڑ دو۔ کنبہ پروری بھارت چھوڑ دو۔ اپیزمنٹ بھارت چھوڑ دو۔' مودی نے بارہا اپوزیشن پارٹیوں پر بدعنوانی، کنبہ پروری اور خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے بھارت چھوڑو تحریک کے آغاز کے دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس نے بھارت کی جدوجہد آزادی میں نئی ​​توانائی پیدا کی۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے 'بھارت چھوڑو تحریک' سے متاثر ہو کر 'کرپشن-بھارت چھوڑو، کنبہ پروری-بھارت چھوڑو، اپیزمنٹ-بھارت چھوڑو' کی طرز پر مہم چلانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.