ETV Bharat / state

KC Venugopal Slams Modi مودی کو بیرون ملک جانے سے پہلے منی پور بحران پر خاموشی توڑنی چاہئے، کانگریس

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 4:31 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بیرون ملک جانے سے پہلے وزیراعظم کو منی پور بحران پر خاموشی توڑنی چاہئے۔' Congress Slams PM Modi

مودی کو بیرون ملک جانے سے پہلے منی پور بحران پر خاموشی توڑنی چاہئے، کانگریس

نئی دہلی: گزشتہ 49 دنوں سے تشدد کی آگ میں جل رہے منی پور کے بارے میں کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غیر ملکی دورے پر روانہ ہونے سے قبل بحران کے حل کے سلسلے میں اپنی خاموشی توڑیں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ منی پور گزشتہ 49 دنوں سے تشدد کی زد میں ہے اور 50 ویں دن مسٹر مودی غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں، اس لیے پارٹی کو امید ہے کہ وہ منی پور میں امن کی بحالی پر خاموشی ختم کرکے بحران کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے پوچھا 'منی پور 49 دنوں سے جل رہا ہے۔ کیا 50ویں دن وزیر اعظم نریندر مودی اس بحران پر ایک لفظ کہے بغیر بیرون ملک چلے جائیں گے؟

کے سی وینوگوپال نے کہا 'سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں، ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں، لاتعداد گرجا گھر اور عبادت گاہیں تباہ ہو چکی ہیں اور بحران زدہ ریاست کی انتظامیہ مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ معاملات اب مزید ابتر ہوتے جارہے ہیں اور تشدد اب میزورم میں بھی پھیل رہا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے کہا “گزشتہ کئی دنوں سے منی پور کے لوگ وزیر اعظم سے اس معاملے میں مداخلت کے لیے وقت مانگ رہے ہیں، لیکن مودی حکومت کی نظر اندازی ہر گزرتے دن کے ساتھ اس یقین کی تصدیق کرتی ہے کہ مسٹر مودی اور ان کی قیادت والی بی جے پی منی پور کے بحران کا حل تلاش کرنے کے بجائے اسے طول دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ خود ساختہ وشو گرو منی پور کی کب سنیں گے۔ امن کی سادہ سی اپیل کرنے کے لئے وہ وہ ملک سے کب بات کریں گے۔ وہ کب مرکزی وزیر داخلہ اور منی پور کے وزیر اعلیٰ سے امن قائم کرنے میں مکمل ناکامی کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Satyapal Malik Slams Modi Government ملک جل رہا ہے اور ملک کے وزیراعظم امریکہ کے دورہ پر ہیں، ستیہ پال ملک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.