وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئیٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ آبے کی مجوزہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے اور یہ مستقبل قریب میں باہمی اتفاق رائے سے طے کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ آسام میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل قانون کے تعلق سے پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں، جس کے وجہ سے وہاں کرفیو لگادیاگیاہے، اسی کے مدنظر دونوں لیڈروں کے مابین ہونے والی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں میٹنگ کے بعد منی پور کے وشنو پور شہر میں انڈیا پیس میموریل جاکر جاپانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی پروگرام تھا،جو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے ۔