ETV Bharat / state

'دہلی کے 40 لاکھ غریبوں کو گھر کا حق دیا' - people got home in bjp government

وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف جماعتوں پر دہلی کے غریبوں کو ووٹ کے لئے گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایمانداری سے کام کر کے 40 لاکھ لوگوں کے اپنا گھر ہونے کا خواب پورا کیا۔

دہلی کے 40 لاکھ غریبوں کو گھر کا حق دیا
دہلی کے 40 لاکھ غریبوں کو گھر کا حق دیا
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 5:44 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف جماعتوں پر دہلی کے غریبوں کو ووٹ کے لئے گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایمانداری سے کام کر کے 40 لاکھ لوگوں کے اپنا گھر ہونے کا خواب پورا کیا۔

دہلی کے 40 لاکھ غریبوں کو گھر کا حق دیا

مودی نے اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی زندگی سے جب غیر یقینی صورتحال دور ہو جاتی ہے اور ایک بڑے بحران سے باہر نکل جاتا ہے تو اس کا چہرہ دمكنے لگتا ہے اور دہلی کے جھگی جھونپڑي کے 40 لاکھ لوگوں کے چہرے پر یہ سب واضح دکھائی دے رہا ہے۔

'پردھان منتری آواس یوجنا' کے ذریعے یہاں کے لوگوں کی زندگی میں اپنی زمین اور اپنے زندگی کی جائیداد پر مکمل حق دلانے کا موقع بی جے پی کی حکومت کو ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دہلی کے عوام کے اس حق میں خلل ڈالا ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس میں کتنی خوشی تھی اس کا نتیجہ یہاں رام لیلا میدان میں امڈا اجتماع ہے۔ جھوٹے انتخابی وعدوں کی وجہ سے ان لوگوں کو اپنے حق سے محروم رہنا پڑا اور دہلی کی بڑی آبادی کی زندگی سیلنگ اور بلڈوزر سے گھر منہدم کرنے کے خوف تک سمٹ گی تھی۔

حزب اختلاف کی جماعتوں پر انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان غریبوں کے لئے ایمانداری سے کبھی کام نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی کی حکومت بنی تو اس نے لوگوں کے لئے ایمانداری سے کام کیا اور یہاں کے 40 لاکھ جھگی جونپڑیوں میں رہنے والوں کے چہرے پر مستقل مسکراہٹ لا دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو سمجھتے تھے، اس انہوں نے اس مارچ میں یہ کام اپنے ہاتھ میں لیا اور اکتوبر میں اس تعلق سے ایک بل تیار کرایا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں دونوں ایوانوں میں اس بل کو منظور کرایا۔ کالونیوں کو با قاعدہ بنا نے کا فیصلہ لیا اور نئی سیاست کا راستہ اپناتے ہوئے 12 کالونیوں کے نقشے پورٹل پر ڈال دیے گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.