ETV Bharat / state

Modi Tribute to Indira Gandhi مودی نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا - مودی نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اندرا گاندھی اور رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ PM Modi pays Tribute to Indira Gandhi

مودی نے اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:54 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور رانی لکشمی بائی کے اہم تعاون پر انہیں یاد کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا، "ہماری سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔" PM Modi pays Tribute to Rani Lakshmibai

  • Tributes to our former PM Mrs. Indira Gandhi Ji on her birth anniversary.

    — Narendra Modi (@narendramodi) November 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے لکھا، "رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کررہاہوں۔ ہمارے ملک کے لیے ان کی ہمت اور اہم شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف اپنی ثابت قدمی کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔" مودی نے اسی دن لکشمی بائی کے یوم پیدائش منانے کے لیے گزشتہ سال اپنے جھانسی کے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں ہوئی، اندرا بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھی۔ اندرا گاندھی کا اصلی نام اندرا پریا درشن نہرو تھا، انہوں نے سوئٹزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکیتن میں تعلیم حاصل کی۔گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ اندرا گاندھی انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں بھارت واپس آ کر بھی طلبا تحریکوں میں سرگرم رہیں۔تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ تک وہ جیل میں بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم پر خاص رپورٹ

اندرا گاندھی کی سنہ 1942 میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔اسی زمانے میں 'بھارت چھوڑو تحریک' زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔سنہ 1947 میں آل انڈیا کانگریس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں۔اس کے بعد میں کانگرس کے شعبۂ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کی رکن بنیں۔فروری 1959 میں انڈین نیشنل کانگریس کی صدر منتخب کی گئیں۔ اندرا گاندھی سنہ 1966 میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.