ETV Bharat / state

'مودی نے ملک کا وقار گھٹایا ہے' - ای ٹی وی بھارت کی خبر

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے لیے ایڈورٹائیزمنٹ سسٹم (نظامِ اشتہار) کے طور پر کام کرتی ہے اور کورونا وبا کے دوران انہوں نے جو کردار ادا کیا‘ اس سے ملک کا وقار کم ہوا ہے۔

Modi has tarnished country's image: Priyanka
مودی نے ملک کا وقار گھٹایا ہے: پرینکا
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 4:29 PM IST

محترمہ واڈرا نے اپنی مہم ’ذمہ دار کون‘ کے تحت ہفتے کے روز یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر مودی کو نا اہل وزیراعظم اور ناکام حکمراں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے اشتہار پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی ڈرپوک شخص کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور انہوں نے ملک کے وقار کو زک پہنچایا ہے۔ ان کے لیے ملک کے شہری نہیں بلکہ سیاست اہم ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے لیے سچ کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے اور اس کی وجہ ہے کہ وہ پروپیگنڈہ پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔

کانگریس کے رہنما نے کہا پوری دنیا حکومت کرنے کی ان کی اہلیت کو پہچانتی ہے۔ ملک کے عوام کو انہوں نے جو سبز باغ دکھائے تھے، ان کی قلعی کھل چکی ہے اور یہی درست وقت ہے کہ مسٹر مودی سے پوچھا جائے کہ ملک کی بدحالی کے لیے ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو وبا کے خلاف بہادری سے لڑنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کورونا سے لڑنے کے لیے کسی کا مشورہ نہیں تسلیم کیا اور تکبر کے سبب ماہرین کی رائے کو بھی نظر انداز کر دیا جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.