ETV Bharat / state

Congress Slams PM Modi مودی کو تشدد سے متاثرہ منی پور کے لیڈروں سے ملنے کی فرصت نہیں: کانگریس - منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ

منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ مودی کے پاس جلتے ہوئے منی پور کے بحران کو سننے کے لیے ان سے ملنے کا وقت کیوں نہیں ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jun 20, 2023, 7:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک فلم کا ڈائیلاگ لکھنے والا وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بغیر اپائنٹمنٹ کے گھنٹوں بات کر سکتا ہے، لیکن تشدد زدہ منی پور کے مسئلہ کو رکھنے کے لیے سینئر لیڈروں سے ملاقات کا ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

منی پور کے کانگریس انچارج اجے کمار نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ایبوبی سنگھ، جو 15 سال تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے، اور دیگر سینئر لیڈر ریاست کی صورتحال کے بارے میں معلومات دینے کے لئے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگتے ہیں لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے۔"

انہوں نے کہا، "بی جے پی لیڈر خود وزیر اعظم مودی سے نہیں مل پا رہے ہیں۔ جب کہ وزیر اعظم بھدے ڈائیلاگ لکھنے والے منوج منتشیر شکل سے بغیر اپائنٹمنٹ کے 45 منٹ تک ملاقات کرتے رہے۔"

منی پور کے سابق وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ مودی کے پاس جلتے ہوئے منی پور کے بحران کو سننے کے لیے ان سے ملنے کا وقت کیوں نہیں ہے۔ ڈبل انجن والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے یہ لیڈر منی پور کی حالت دیکھ کر مودی کو میمورنڈم بھیج چکے ہیں۔ میمورنڈم پر دستخط کرنے والے لیڈروں میں منی پور کانگریس کے صدر کے میگھ چندر سنگھ، منی پور جنتا دل یو کے صدر کے بریندر سنگھ، منی پور کی کمیونسٹ پارٹی کے ایل سونیت کمار، منی پور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی کے سکریٹری کے شانتی، منی پور ترنمول کانگریس کے کنوینر ٹی انوچا سنگھ، عام آدمی پارٹی منی پور کے کنوینر ٹی وشواناتھ سنگھ، آل انڈیا فارورڈ بلاک سکریٹری کے گیانیشور سنگھ، منی پور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ایس آئی سنگھ، شیو سینا کے ٹی بی سنگھ، ریولیوشنری پارٹی کے منورنجن سنگھ شامل ہیں۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.