ETV Bharat / state

مودی حکومت نے 100 کروڑ روپے کا فوجی بھرتی گھپلہ کیا: کانگریس - فوجی بھرتی گھپلہ

Modi govt committed Rs 100 crore army recruitment scam کانگریس نے مودی حکومت پر فوج کی بھرتی میں 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اگنی پتھ یوجنا' کے آنے سے قبل فوج میں بھرتی کے لیے منتخب کیے گئے 1.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو فوری طور پر جوائننگ دی جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 9:55 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت پر فوج کی بھرتی میں 100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اگنی پتھ یوجنا' کے آنے سے قبل فوج میں بھرتی کے لیے منتخب کیے گئے 1.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو فوری طور پر جوائننگ دی جائے۔ کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے قومی صدر کرنل (ریٹائرڈ) روہت چودھری نے منگل کو نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے متعارف ہونے سے پہلے فوج، فضائیہ اور بحریہ میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن اگنی پتھ اسکیم کے آغاز کے بعد مودی حکومت نے ان کے خواب چکنا چور کردیئے۔ منتخب ہونے کے باوجود مودی حکومت کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو جوائننگ لیٹر نہیں دیا گیا۔ سات ہزار نوجوان فضائیہ میں اپنے جوائننگ لیٹر کا انتظار کرتے رہے لیکن انہیں لیٹر نہیں دیا گیا۔ اسی طرح فوج میں ڈھائی ہزار نرسنگ اسسٹنٹس کو ملک کی خدمت کا موقع نہیں دیا گیا۔

کرنل چودھری نے کہا کہ فوج میں سال 2019، 2020، 2021 میں تقریباً 97 بھرتیاں منسوخ کی گئیں۔ درخواست گزاروں سے فی فارم 250 روپے لیے گئے۔ فارم فیس کے نام پر 50 لاکھ سے زیادہ بچوں سے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم لی گئی۔ یہ مودی حکومت کا 100 کروڑ روپے کا بھرتی گھپلہ ہے۔ بھرتی کی فیس کے نام پر جمع کیے گئے 100 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے کا حساب ملک کو دیا جائے۔ سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کرنل روہت چودھری نے کہا کہ سابق آرمی چیف ایم ایم نروانے نے خود اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ 'اگنی پتھ پلان' فوجوں کے لیے ایک چونکا دینے والا منصوبہ تھا۔ سابق چیف ایم ایم نروانے کے مطابق یہ ان کی مانگی ہوئی اسکیم نہیں تھی ۔

کرنل روہت چودھری نے کہا کہ کئی پرانے کاغذات ہیں، جن میں درج ہے کہ بھرتی میں لاکھوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور کئی ہزار کو منتخب بھی کیا گیا۔ انہوں نے اپنے مطالبے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی لیکن ان بچوں کو کوئی احترام نہیں ملا لیکن ہمارے لیڈر راہل گاندھی جی نے ان نوجوانوں سے ملاقات کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ہم آپ کا مسئلہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک اٹھائیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بہار کے چمپارن سے کچھ نوجوان 1100 کلومیٹر پیدل چل کر دہلی پہنچے تو عوامی لیڈر راہل گاندھی نے ان سے ملاقات کی۔ یہ نوجوان اپنی جوائننگ کی درخواست کر رہے ہیں۔

کرنل روہت چودھری نے بتایا کہ 64 سے زائد نوجوانوں نے ان کے تشدد سے خودکشی بھی کرلی۔ ایک آر ٹی آئی سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2022 سے مارچ 2023 تک 34 لاکھ نوجوانوں نے بھرتی کے عمل میں حصہ لیا، لیکن بعد میں یہ تعداد گھٹ کر صرف دس لاکھ رہ گئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان اگنی پتھ اسکیم کو پسند نہیں کرتے۔ کرنل روہت چودھری نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ملک کے نوجوانوں، فوج اور ملک کے سیکورٹی نظام کے لیے بہت خطرناک اور مہلک ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے ملک کی سیکورٹی کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.