ETV Bharat / state

مودی حکومت کسان تحریک کو کچلنے کی سازش بند کرے: کانگریس

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:49 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج ایک بیان میں کہاکہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکز، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتیں کسانوں کو انصاف دینے کے بجائے کسان۔ مزدوروں کی گاندھیائی تحریک کو دبانے اور کچلنے میں مصروف ہے۔

مودی حکومت کسان تحریک کو کچلنے کی سازش بند کرے: کانگریس
مودی حکومت کسان تحریک کو کچلنے کی سازش بند کرے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی قوانین کو ختم کرنے کی مانگ پر طویل عرصہ سے دھرنا دے رہا ہے لیکن مودی حکومت ملک کے کاشتکاروں کی بات سننے کی بجائے کسانوں پر حملہ کروا رہی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکز، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتیں کسانوں کو انصاف دینے کے بجائے کسان۔ مزدوروں کی گاندھیائی تحریک کو دبانے اور کچلنے میں مصروف ہے۔ تینوں زرعی سیاہ قوانین سے کسانوں کی روزی روٹی پرحملہ کرکے اور انصاف مانگ رہے کسانوں کو دہلی نہیں آنے دیا جارہا ہے اور ان پر حملہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ کسان گزشتہ نو مہینوں سے زیادہ وقت سے زراعت مخالف قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں۔ ان نو مہینوں کے دوران 800 سے زیادہ کسان تحریک میں اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کسانوں کی موت کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ کسانوں سے با ت چیت کے نام پر بی جے پی کے وزراء نے اینٹھ دکھائی، بات ماننے سے انکار کردیا اور تینوں سیاہ قوانین پر دوبارہ غور کرنے تک سے منع کردیا۔

کانگریس نے اسے بی جے پی حکومت کے تکبر کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت عوام مخالف ہے اور کسانوں کی دشمن ہے اس لئے کسانوں کی مانگ پر غور کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں جن لوگوں نے کسانوں پر حملہ کروایا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

congress
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.