ETV Bharat / state

AAP Slams BJP Government مودی حکومت کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے، عآپ کا الزام

عآپ کے سینیئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھردواج نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے۔

مودی حکومت کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے، عآپ کا الزام

author img

By

Published : May 4, 2023, 9:41 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو مودی حکومت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جاسوسی کرانے کا الزام لگایا۔ عآپ کے سینیئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھردواج نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے۔ ایک منتخب وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر سادہ وردی میں پولیس اہلکار 24 گھنٹے گھوم رہے ہیں اور وہاں آنے جانے والوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔

بھردواج نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اس سنگین معاملے پر دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا ایم پی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا، ’’اس خط کے ذریعے ہم آپ کی توجہ ایک انتہائی سنگین معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں نے بڑے یقین اور محبت کے ساتھ اپنے بیٹے اروند کیجریوال کو تین بار دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ایک مقبول عوامی لیڈر کی سیکورٹی میں وقتاً فوقتاً کوتاہی ہوتی رہی ہے اور کئی بار اروند کیجریوال پر حملہ بھی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ یہ افسوسناک ہے کہ دہلی والوں کو تو چھوڑیں، پولیس وزیر اعلیٰ کو بھی محفوظ نہیں رکھ پا رہی ہے۔ حالیہ دنوں دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر ایک ڈرون اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ مشکوک بات ہے کہ آج تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے، ''پچھلے تین چار دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کچھ اہلکار 24 گھنٹے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گھوم رہے ہیں۔ پوچھنے پر کہتے ہیں ہم اسپیشل ٹاسک پر ہیں۔ ایسا کون سا ٹاسک دہلی پولیس نے انہیں دیا ہے؟ کیا اب ان افسران کے ذریعہ سی ایم کیجریوال کی جاسوسی ہو رہی ہے؟ ہر ریاست کی پولیس اپنے وزیر اعلیٰ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: APP is Corruption Free Party عآپ رشوت سے پاک پارٹی ہے، اشواک کمار

انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی پولیس اپنے وزیر اعلیٰ کی جاسوسی کیوں کرا رہی ہے؟ کیا یہ سراسر غیر قانونی نہیں ہے؟" بھاردواج نے کہا کہ "یہ سوال اٹھتا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جاسوسی کیوں کرا رہی ہے؟ یہ سوال پیدا ہوتا ہے اور معاملہ سنگین اس لئے ہو جاتا ہے، کیونکہ ہمارے اور مرکزی حکومت کے درمیان اختلافات جگ ظاہر ہیں۔ وزیر اعظم، وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سیاسی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کو نمٹانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں دن رات جاسوسی کرنا سنگین سوالات پیدا کررہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.