ETV Bharat / state

مودی حکومت انصاف، ایمان اور اقبال کی سرکار ہے - مودی حکومت انصاف،ایمان اور اقبال کی سرکار ہے

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت دوسرے میعاد کار کے 100 دن میں انصاف ایمان اور اقبال کی سرکار ثابت ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Sep 10, 2019, 4:20 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST

نقوی نے پیر کو صحافیوں سے کہا کہ مودی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 100 دن محنت، پرفارمنس اور نتائج سے بھرپور رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دہشت گردی اور بدعنوانی کے خلاف ہے، جس کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔
سرجیکل اسٹرائک کرکے دہشت گردی کی کمر توڑنے کے بعد کانگریس کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبر کو جیل بھیج کر بدعنوانی کے خلاف کاروائی شروع کی ہے، جنکہ گذشتہ حکومتوں میں بدعنوانی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی سرور اور اقتدار کے غرور کو چکنا چور کر صاف ستھری سیاسی کام کے کلچر کو قائم کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کامیاب رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رابرٹ واڈرا کے گرو(پی چدمبرم) اندر چلے گئے ہیں وہ بھی جلد اندر جائیں گے، حکومت کسی بھی طور پر دہشت گردی بدعنوانی کو برداشت نہیں کرے گی۔

پاکستان دہشت گردی کا اڈہ ہے دہشت گردی کے معاملے میں پاکستان آج دنیا بھر میں الگ تھلگ پڑگیا ہے،اس کے ساتھ اسلامی ممالک بھی نہیں ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مودی کی مقبولیت،معتبریت اور قبولیت دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے، اسلامی ممالک کے ساتھ بھی مسٹر مودی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔
سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بحرین، افغانستان جیسے ممالک نے اپنے ملک کے سب سے بڑی شہری اعزاز سے مسٹر مودی کو نوازہ ہے۔
نقوی نے کہا کہ بے ایمان لوگوں کے من بے چین ہے پہلے عوام کی دولت کی لوٹ کی چھوٹ تھی اب عوامی پیسے کا غلط استعمال کرنے والے کے ساتھ حکومت سختی سے پیش آئے گی۔
حکومت گناہگاروں کو ہرگز نہیں چھوڑے گی ،جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کوبڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس فیصلے سے کشمیر کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ملے گا اور علاقے کی ترقی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.