ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Criticizes Modi Govt: آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس سے لڑنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اس لیے ان کی آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ Rahul Gandhi Criticizes Modi Government

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 6:50 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے ان کی آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں گاندھی نے کہا کہ عام لوگ کانگریس کی طاقت ہیں اور جن لوگوں پر حکومت ظلم کر رہی ہے انہیں خود کو تنہا سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس ان کی آواز ہے اور ان کے ساتھ مل کر ان کی لڑائی لڑے گی۔ Rahul Gandhi Criticizes Modi Government

انہوں نے کہاکہ 'ہمیں عوام کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کرنا ہے۔ آپ کے لیے میں اور کانگریس پارٹی لڑتے رہے ہیں اور آگے بھی لڑیں گے۔ آج ملک میں کن کن مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ سب اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ حکومت کی ہر غلط پالیسی آپ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں حکومت سے عوام کے سوالوں کے جواب مانگنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن سب نے دیکھا ہے کہ حکومت نے کس طرح اپوزیشن کے اراکین پارلیمان کو معطل کیا اور جب کانگریس نے پالیسیوں کی مخالفت کی تو انہیں گرفتار کیا گیا۔ ایوان ملتوی کروایا گیا اور کل جب بحث ہوئی تو حکومت نے صاف کہہ دیا کہ مہنگائی کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں!

Zee Anchor Rohit Ranjan Case: روہت رنجن کو چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے نہ کرنے پر کانگریس کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ملک بے روزگاری کی وبا سے لڑ رہا ہے، کروڑوں خاندانوں کے پاس مستحکم آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ لیکن حکومت صرف ایک 'اہنکاری راجہ' کی شبیہ چمکانے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ مہنگائی اور 'گبر سنگھ ٹیکس' عام آدمی کی آمدنی پر براہ راست حملہ ہے۔ آج کی حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی اپنے خوابوں کے لیے نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی کے لیے لڑ رہا ہے۔

گاندھی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ ڈکٹیٹر کی ہر بات کو بغیر کسی سوال کے قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ان سے ڈرنے اور آمریت کو برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بزدل ہیں، آپ کی طاقت اور اتحاد سے خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ ان پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، اگر آپ متحد ہو کر ان کا مقابلہ کریں گے، تو یہ ڈر جائیں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، ہم نہ تو ڈریں گے اور نہ ہی انہیں آپ کو ڈرانے دیں گے۔'

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.