ETV Bharat / state

Modi dedicated Bharat Mandapam مودی نے 'بھارت منڈپم' قوم کو وقف کیا - وزیر اعظم نریندر مودی

کنونشن سینٹر کا فن تعمیر ہندوستانی روایات سے متاثر ہے اور جدید سہولیات اور طرز زندگی کو اپناتے ہوئے اپنے ماضی پر ہندوستان کے اعتماد اور پختہ یقین کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 9:54 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی شام ایک شاندار اور رنگا رنگ پروگرام میں دارالحکومت کے پرگتی میدان میں 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے بین الاقوامی نمائش-کم-کنونشن کمپلیکس (آئی ای سی سی کمپلیکس) کو قوم کے نام وقف کیا اور کہا کہ ملک کے خواب پورے ہو رہے ہیں۔

کل 123 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس جدید ترین کنونشن سینٹر کا نام بھارت منڈپم رکھا گیا ہے۔ دنیا کی 80 فیصد معیشت کی نمائندگی کرنے والے ممالک کے جی 20 گروپ کے سرکردہ رہنماؤں کی ایک کانفرنس ستمبر میں ہندوستان کی صدارت میں اس مرکز میں منعقد ہوگی۔

صبح سویرے مودی نے کیمپس میں ویدک رسومات میں ہون-پوجن کیا اور اسے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ انہوں نے اس کمپلیکس کی تعمیر میں مصروف کارکنوں کی عزت افزائی کی اور ان کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے مرکزی کابینہ کے ساتھی اور شام کی تقریب میں مدعو معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پرگتی میدان میں انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے پرانے پویلینز کی جگہ تیار کیے گئے اس عظیم الشان اور خوبصورت نئے کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر مودی نے کہا، "خواب سچ ہو رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ کمپلیکس ملک میں بڑی میٹنگوں، کانفرنسوں اور نمائشوں کی میزبانی کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے مودی حکومت کے وژن کا نتیجہ ہے۔

اس کمپلیکس میں کنونشن سینٹر، نمائشی ہال، اوپن ایئر تھیٹر جیسی بہت سی جدید ترین سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ اس کا

عظیم الشان کثیر المقاصد ہال اور کنونشن ہال میں سات ہزار افراد کی مشترکہ گنجائش ہے جو آسٹریلیا کے مشہور سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بیٹھنے کی گنجائش سے زیادہ ہے۔ ایمفی تھیٹر 3,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش سے لیس ہے۔

کنونشن سینٹر کا فن تعمیر ہندوستانی روایات سے متاثر ہے اور جدید سہولیات اور طرز زندگی کو اپناتے ہوئے اپنے ماضی پر ہندوستان کے اعتماد اور پختہ یقین کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اپنی حکومت کے نو برسوں کے دوران مختلف نئے پروجیکٹوں اور تعمیراتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہلی میں جلد ہی دنیا کا سب سے بڑا میوزیم بننے جا رہا ہے۔ خیال ر ہے کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ فرانس کے دوران وہاں کے لوور میوزیم کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت وہ دارالحکومت میں نئے نیشنل میوزیم کی ترقی میں تعاون کرے گا۔

حکومت نے رائسینا ہلز پر نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.