ETV Bharat / state

'مودی ٹرمپ سے ثالثی کی اپیل نہیں کرسکتے' - راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی رہنما آنند شرما

کانگریس کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان ششی تھرور نے اپنی پارٹی سے منفرد موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ مودی اس مسئلے پر امریکی صدر اور کسی بھی دیگر شخص سے ثالثی کی اپیل کریں گے۔

'مودی ٹرمپ سے ثالثی کی اپیل نہیں کرسکتے'
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 11:11 PM IST

تھرور نے صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کوئی شکایت نہیں ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ مودی اس طرح کی درخواست کریں۔ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم کسی تیسرے فریق کی ثالثی نہیں چاہتے۔ اگر ہمیں پاکستان سے بات کرنا ہوگی تو ہم براہ راست کر لیں گے۔ یہاں تک کہ دونوں ملکوں کی زبان بھی ایک ہے‘۔

تھرور کا موقف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی رہنما آنند شرما اور پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا سمیت مختلف رہنماؤں کے بیان سے الگ ہے۔ کانگریس کے زیادہ تر رہنماؤں نے اس مسئلے پر مودی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے ان کے بیان کا مطالبہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ تھرور نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا،’مجھے واقعی نہیں لگتا کہ ٹرمپ کو اس بارے ذرا بھی اندازہ ہے کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔ انھیں اطلاع نہیں دی گئی ہے یا انھیں مودی کی بات یا کشمیر مسئلے پر تیسرے فریق کی ثالثی کے سلسلے میں بھارت کا موقف سمجھ میں نہیں آیا‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.