ETV Bharat / state

'وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو معاشی صورت حال کا علم نہیں'

یس بینک کی مالی صورت حال کے پیش نظر کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی اور وزیرخزانہ معاشی صورتحال کا کوئی علم نہیں ہے۔

'وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو معاشی صورت حال کا علم نہیں'
'وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو معاشی صورت حال کا علم نہیں'
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 7:48 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخزانہ نرملا سیتارمن پر یس بینک کی مالی صورت حال کو دیکھتے ہوئے براہ راست شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک ڈوب رہے ہیں اور لوگوں کو اپنا پیسہ نکالنے میں پریشانی ہورہی ہے، لیکن یہ صورت حال کیوں پیدا ہورہی ہے اس کی انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

'وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو معاشی صورت حال کا علم نہیں'
'وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو معاشی صورت حال کا علم نہیں'

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی پہلے وزیراعظم اور نرملا سیتارمن پہلی وزیر خزانہ ہیں جو ملک کی معاشی صورت حال کے سلسلے میں لاعلم ہیں اور 'کلولیس' ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ مودی حکوموت کے پاس کسی طرح کا مالی انتظام نہیں ہے اور مودی، نرملا کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ معیشت کہاں جارہی ہے۔

کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف معیشت کی کمر توڑ دی ہے، بلکہ ملک کے عام آدمی کو دھوکہ دیا ہے، جس سے وعوام کی زندگی مشکل ترین ہوگئی ہے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ یس بینک کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت کو ساری جانکاریاں تھیں، اس کے باوجود کوئی اقدام نہیں کیے گئے اور ریزرو بینک کو بالآخر یس بینک کو اپنے قبضے میں لینا پڑا اور کھاتہ داروں کے لیے 50 ہزار روپے نکالنے کی حد مقرر کرنی پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.