ٹویٹر پر صارفین کو بھیجے گئے پیغامات میں ایئرٹیل اور ووڈافون دونوں نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق دہلی کے کچھ حصوں میں موبائل نیٹ ورک کی خدمات معطل ہیں۔
جمعرات کی صبح سے ہی ملک کے متعدد شہروں میں مظاہرے جاری ہیں اور پولیس دستوں نے نظربندی اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔
وہیں احتجاج کے دوران عمر خالد ، یوگیندر یادو سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے آج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر 14 میٹرو اسٹیشنوں کے گیٹ بند کردیئے۔