ETV Bharat / state

World Diamond Bodybuilding Championships: دہلی میں ورلڈ ڈائمنڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 18, 2021, 6:03 PM IST

دہلی میں مس اینڈ مسٹر ورلڈ ڈائمنڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ World Diamond Bodybuilding Championships کے فائنلسٹ کو اعزاز سے نوازنے کے بعد باڈی بلڈنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجیو چندیل نے بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ باڈی بلڈرز فوج جوائن کرکے ملک کی حفاظت اور دشمن ملک کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

Miss and Mr World Diamond Bodybuilding Championships held in Delhi
دہلی میں ورلڈ ڈائمنڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

دارالحکومت دہلی میں مِس اور مسٹر ورلڈ ڈائمنڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ World Diamond Bodybuilding Championships کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف ریاستوں سے سینکڑوں باڈی بلڈرز نے حصہ لیا اور 50 کلوگرام سے 95 کلوگرام تک وزن کی کیٹیگری میں سخت مقابلے کے بعد فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ میں سنجے، رضی، رمیش اور میلان نے مختلف زمروں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر خواتین کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں باڈی بلڈنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجیو چندیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز کو اعزاز سے نوازا۔

بھارت کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجیو چندیل نے کہا کہ آج ملک کا ہر جوان اور فوجی کو ان جیسا بہادر اور دلیر بننے کی ضرورت ہے، تب ہی ہمارا ملک محفوظ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈرز ہمارے ملک کے روشن مستقبل ہیں، وقت آنے پر یہ باڈی بلڈرز فوج جوائن کر کے ملک کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اور دشمن ملک کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

چندیل نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ صحت مند بچے باڈی بلڈنگ جوائن کر کے اسرائیل کی طرز پر بھارتی فوج میں شامل ہوں، آج بھی کئی جمنازیم سے نکلنے والے بچے مسلسل ملکی افواج اور ملک کی بہترین پولیس فورس میں شامل ہو رہے ہیں اور ملک کو طاقتور بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Volleyball Tournament in Noida: پنچایت والی بال ٹورنامنٹ پر محبوب سلائی ٹیم کا قبضہ

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے قومی چیئرمین راجیو چندیل نے تمام مقابلہ کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا اور کہا کہ آج باڈی بلڈنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن نوجوان نسل کو ایک نئی راہ دکھا رہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بہترین صحت اور نشے سے دور رکھنا ہے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر سے امرناتھ یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے ریاستی صدر چنچل سنگھ بابا، کشمیر سرینگر کی انچارج سنیتا رینا اور کولکتہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق شیخ، اترپردیش باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر ٹھاکر اشونی سنگھ اور باڈی بلڈنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر ویر ووہت و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.