کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن Central Board of Secondary Education کے انگریزی کے سوال نامے کے ایک پیرا گراف میں کیے گئے تبصرہ کو خاتون مخالف سوچ بتاتے ہوئے حکومت پر سخت حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کی سوچ خواتین کو سماج میں پیچھے لے جانے والی ہے۔
سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ موضوع اٹھایا اور حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرکے سوال کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
-
Unbelievable! Are we really teaching children this drivel?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 13, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Clearly the BJP Government endorses these retrograde views on women, why else would they feature in the CBSE curriculum? @cbseindia29 @narendramodi?? pic.twitter.com/5NZyPUzWxz
">Unbelievable! Are we really teaching children this drivel?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 13, 2021
Clearly the BJP Government endorses these retrograde views on women, why else would they feature in the CBSE curriculum? @cbseindia29 @narendramodi?? pic.twitter.com/5NZyPUzWxzUnbelievable! Are we really teaching children this drivel?
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 13, 2021
Clearly the BJP Government endorses these retrograde views on women, why else would they feature in the CBSE curriculum? @cbseindia29 @narendramodi?? pic.twitter.com/5NZyPUzWxz
اس کے علاوہ پرینکا گاندھی واڈرا نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ناقابل یقین! کیا ہم واقعی بچوں کو یہ سب سِکھا رہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ بی جے پی حکومت خواتین کے سلسلے میں اس طرح کی فرسودہ سوچ کی حمایت کرتی ہوگی ورنہ وہ نصاب میں ایسی فکر کو جگہ کیوں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ 'اب تک کے بیشتر سی بی ایس ای کے پیپر بہت دشوار تھے اور انگریزی کے پیپر میں کامپری ہنشن پیسیج بہت ہی خراب تھے۔ آر ایس ایس و بی جے پی کی اس طرح کی کوشش نوجوانوں کے حوصلے اور مستقبل کو کچلنے کی ایک سازش ہے۔ بچو! اپنا کام محنت سے کرو۔ محنت رنگ لاتی ہے، نفرت نہیں۔