ETV Bharat / state

چین کے ساتھ ہوئے معاہدے میں بھارت نے اپنی زمین نہیں دی: وزارت دفاع

وزارت دفاع نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کے معاہدے پر کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے اس معاہدے میں چین کو کوئی زمین نہیں دی ہے اور ابھی کچھ زیر التواء مسائل ہیں جن کا حل ہونا باقی ہے۔

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 1:45 AM IST

'Misinformed, misleading': Ministry of Defence hits back at Rahul Gandhi
چین کے ساتھ ہوئے معاہدے میں بھارت نے اپنی زمین نہیں دی: وزارت دفاع

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے مشرقی لداخ کی صورتحال پر بیان دیے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاہدے کے حوالے سے پانچ سوال اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے اپنی زمین دے دی ہے۔

وزارت دفاع نے راہل گاندھی کی جانب سے اٹھائےگئے سوالوں کا سلسلہ وار ڈھنگ سے جواب دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہندوستان نے کوئی زمین نہیں دی ہے۔ اس کے برعکس اس نے ایل اے سی پر نگرانی اور اس کی پاکیزگی قائم رکھنے پر زور دیا ہے اور اسٹیٹس کو میں تبدیلی کی کوششوں کو روکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.