بزرگ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ اپنی چیمپیئن گاڑی کے ساتھ بھوپورہ بارڈر کی طرف جارہے تھے۔ ادھر اشوک نگر کے قریب بلی فٹا مارکیٹ کے قریب 20 سے 25 افراد ہاتھوں میں لاٹھی اور راڈ کے ساتھ رک گئے اور انہیں گاڑی سے اتار کر ڈنڈوں اور راڈ سے پیٹنا شروع کردیا۔
مزید پڑھیں: دہلی فساد اور شاہین باغ پر آج سماعت
شرپسندوں بزرگ کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ وہ کسی طرح فسادیوں سے بچ کر ہسپتال پہنچے۔
واضح رہے کہ کل سے ہی شمال مشرقی دہلی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔