ETV Bharat / state

مرزا غالب کا لباس، اکلوتی تصویر سمیت تمام اشیاء اس میوزیم میں موجود - مرزا بیگ اسد اللہ خان غالب

Mirza Ghalib Museum اردو دنیا کے سب کے بڑے شاعروں میں شمار کیے جانے والے شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب اپنے آخری وقت میں کافی دشواریوں سے گزرے۔ انہیں تنگدستی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کی شاہانہ خواہشات آخری وقت تک قائم رہی۔ اس بات کا اندازہ ایوان غالب میں موجود میوزیم میں رکھی اشیاء سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ان کا لباس، آہنی مہر، اور برتن وغیرہ شامل ہیں۔

مرزا غالب کا لباس، ایک لوتی تصویر سمیت تمام اشیاء اس میوزیم میں موجود

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 4:53 PM IST

Updated : Jan 18, 2024, 9:57 AM IST

مرزا غالب کا لباس، ایک لوتی تصویر سمیت تمام اشیاء اس میوزیم میں موجود

نئی دہلی: مرزا بیگ اسد اللہ خان غالب کی پیدائش 27 دسمبر سنہ 1797 میں آگرا میں ہوئی، کم عمری میں ہی وہ دہلی کے بلی ماران علاقے میں آ گئے اور تمام عمر انہوں نے فصیل بند شہر کی چار دیواری میں ہی گزاری، اس دوران انہوں نے کم و بیش 7 مکانات تبدیل کیے اور اپنا آخری وقت بلی ماران کی ایک حویلی میں گزارا جسے انہوں نے کرائے پر لیا ہوا تھا۔ موجودہ وقت میں اسی حویلی کو یادگار کے طور پر رکھا ہوا ہے۔

مرزا غالب سے منسلک ان کا لباس، غالب کی ایک لوتی تصویر، ان کی وہ مخصوص مہر جسے وہ اپنے خطوط پر لگایا کرتے تھے، اور ان کے مکانات کی تصاویر وغیرہ اس میوزیم میں موجود ہیں جسے کسی اور جگہ نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایوان غالب کے ڈائریکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ اس میوزیم میں موجود مرزا غالب اور ان کی اہلیہ کا لباس گذشتہ دنوں ہی پریزرو کرایا گیا ہے جس میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے اب ان کا لباس ائندہ 3 سو سالوں کے لیے محفوظ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اردو ڈرامہ فیسٹیول میں ڈرامہ غالب کے خط نے شائقین کو متاثر کیا

اس کے علاوہ ایوان غالب کے میوزیم کی بھی ایک سال تک تزین کاری کی گئی ہے جس میں ریٹائرڈ جسٹس بدر دریز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میوزیم میں مرزا غالب کے دور میں رائج سکہ اور اس دور میں شعری محفلوں کی ایک ہو بہو نکل بھی تیار کی گئی ہے تاکہ شائقین مرزا غالب کے دور کو بہتر طور پر جان سکیں۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.