ETV Bharat / state

'فساد سے پہلے مسلم خواتین کی سماجی-اقتصادی صورتحال پر رپورٹ تیار ہوگئی تھی'

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 6:23 PM IST

دہلی اقلیتی کمیشن نے شمال مشرقی دہلی کی خواتین کی سماجی اور اقتصادی صورتحال پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی تھی، تاہم فسادات کی وجہ سے رپورٹ کی تیاری میں تاخیر ہوگئی، اب اسے جلد ہی وزیر اعلی کے سپرد کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان

دہلی اقلیتی کمیشن نے پیر کے روز بتایا کہ کمیشن نے اپنے دائرہ کار کے لحاظ سے فیلڈ ورک پر مبنی دو تحقیقی مطالعے تیار کیے ہیں، پہلی اسٹڈی دہلی کے شمالی مشرقی دہلی ضلع میں مسلم خواتین کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کے بارے میں ہے۔ یہ مطالعہ کمیشن کے لیے ڈیولپمنٹ اورینٹیڈ آپریشنز ریسرچ اینڈ سرویز نے تیار کیا۔ مذکورہ علاقے میں حالیہ فسادات سے قبل اس مطالعہ کا فیلڈ ورک مکمل ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان

دوسرا مطالعہ دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں بچ جانے والے افراد کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کے بارے میں ہے۔ اس رپورٹ کو ہیومن ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے تیار کیا ہے۔کمیشن کے مطابق سکھ مخالف فسادات کے مطالعہ میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ فساد میں بچ جانے والے اپنے نقصان کو پورا کرنے میں کتنے کامیاب رہے اور اگر نہیں تو ان کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے سرکار ان کی کیا مدد کر سکتی ہے۔

کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے بتایا کہ یہ دونوں مطالعہ دہلی اقلیتی کمیشن جلد ہی شائع کرے گا۔ انہیں کمیشن کی سفارشات کے ساتھ حکومت دہلی کو پیش کیا جائے تاکہ وہ دونوں گروپوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.