ETV Bharat / state

فونی طوفان: ہیلپ لائن نمبر جاری - 1938

ریاست اڈیشہ میں آنے والے شدید گردابی طوفان فانی سے متعلق اطلاع کے لیے وزارت داخلہ نے ہیلپ لائن نمبر 1938 شروع کیا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 3, 2019, 5:55 PM IST

وزارت داخلہ کے مطابق اس ہیلپ لائن نمبر پر گردابی طوفان سے متعلق تازہ ترین واقعات کی اطلاع حاصل کی جاسکتی ہے۔

مختلف وزارتوں نے بھی طوفان کے پیش نظر کنٹرول روم بنائے ہیں جہاں سے طوفان سے متعلق اطلاع لی جاسکتی ہے۔
فانی تقریباً 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے صبح اڈیشہ میں پوری کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گیا جس کے بعد سے پوری اور دیگر ساحلی علاقوں میں بارش ہورہی ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

طوفان کی وجہ سے شدید نقصان ہونے کی خبر ہے۔ریاست کے 14 اضلاع کے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیاہے۔ فانی کی وجہ سے پوری اور بھونیشور کے آس پاس مواصلات اور بجلی کی سہولیات بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔

دارالحکومت بھونیشور میں بھی فانی کے تباہی سے عوامی اور پرائیویٹ جائداد کا نقصان ہوا۔ یہاں بھی بجلی مواصلات اور نقل و حمل سمیت مختلف خدمات متاثرہیں۔

بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ہیلی کاپٹروں نے متاثرہ علاقوں میں راحت کے سامان پہنچانے کے لیے کمر کس لی ہیں۔ بحریہ کے جہاز طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تجزیہ کرنے کے لیے پرواز کرنے کو تیار ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.