ETV Bharat / state

وزیر دفاع راجناتھ کو ماسکو میں ہونے والی فوجی پریڈ کے لیے دعوت نامہ

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:52 AM IST

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو 24 جون کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے لال چوک میں منعقد ہونے والی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا گیا ہے۔

rajnath singh received invitation for military parade to be held in moscow
وزیر دفاع راجناتھ کو ماسکو میں ہونے والی فوجی پریڈ کے لیے دعوت نامہ

روس نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو 24 جون کو ماسکو میں منعقدہ بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس پریڈ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مشرقی لداخ میں بھارتی اور چینی فوج کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر وزیر دفاع کے دفتر اس دعوت کو مثبت انداز میں غور کر رہے ہیں کیونکہ روس بھارت کی دہائیوں پرانی فوجی شراکت دار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع کا دفتر اس دعوت پر مثبت غور کر رہے ہیں۔

ماسکو کے لال چوک میں اس پریڈ میں شرکت کے لیے بھارت تینوں فوجوں کا دستہ بھیج رہا ہے۔ بھارتی پریڈ کی سربراہی کرنل کے عہدے کے ایک افسر کی ہوگی۔

75 رکنی بھارتی دستہ چین سمیت 11 ممالک کے فوجیوں کے ساتھ پریڈ میں شریک ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.