ETV Bharat / state

AIMIM on Delhi Government: 'کیجریوال مسلمانوں کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے'

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 1:22 PM IST

دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر ایم آئی ایم نے نہرو وارڈ اور مدن پو کھادر میں دفاتر کا افتتاح کیا۔ اس دوران ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کلیم الدین نے کہا کہ دہلی حکومت نے شراب کے لیے آسانیاں پیدا کرکے غریبوں اور دلتوں کو برباد کرنے کا کام کیا۔AIMIM on Delhi Government Delhi MCD elections

کیجریوال مسلمانوں کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے

دہلی: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Delhi MCD Elections کو دیکھتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سرگرم ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی آج ایم آئی ایم نے نہرو وہار وارڈ اور مدن پور کھادر وارڈ میں مجلس کے دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں چاہتی ہیں کہ دلت اور مسلمان انہیں ووٹ دیں، لیکن وہ ان کا کام کرنا تو دور نام بھی اپنی زبان پر لانے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے شراب کے لیے آسانیاں پیدا کرکے غریبوں اور دلتوں کو برباد کرنے کا کام کیا ہے۔ دہلی میں مسلمانوں کی اربوں روپے کی وقف املاک برباد ہورہی ہیں۔

شرپسندوں نے ان پر قبضہ کررکھا ہے، ان میں سے زیادہ تر کی حالت خستہ ہے، یہاں تک کہ دہلی کی جامع مسجد کے مینار اور گنبد بھی گرنے کو تیار ہیں، لیکن دہلی حکومت کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔ اوقاف کی مساجد میں جو امام اور مؤذن ہیں ان کو سال بھر سے زیادہ ہوگیا۔ تنخواہیں تک نہیں ملی ہیں۔
صدر مجلس نے کہا کہ اردو زبان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے، اردو اسکول ختم کیے جارہے ہیں۔ اردو میڈیم اسکولوں میں غیر اردو داں اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی اردو اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کی گئی ہے۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ917اردو آسامیوں میں سے صرف 177 اساتذہ ہی بھرتی کیے گئے، دہلی اردو اکیڈمی میں 17 آسامیاں برسوں سے خالی ہیں، دو سال سے بجٹ بھی نہیں دیا گیا۔ یوم جمہوریہ کا مشاعرہ بھی بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ، دہلی فساد میں حکومت نے دنگائیوں کاساتھ دیا۔ مسلمانوں کے گھر جلے، وہی شہید ہوئے، انہیں کی دکانیں جلیں اور انہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
کونسلر طاہر حسین جس نے فساد روکنے کا کام کیا اس کو اب تک ضمانت بھی نہیں ملی۔
کلیم الحفیظ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم علاقوں میں نہ صفائی ہے، نہ اسکول ہیں، نہ اسپتال ہیں۔ یہاں تک کہ محلہ کلینک تک نہیں ہیں۔ البتہ شراب کی دکانیں کثرت سے کھولی جارہی ہیں، گھر گھر شراب پہنچائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM Leader On Kejriwal: 'کیجریوال حکومت مسلمانوں کا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی'

کیجریوال نے ڈھائی سو اسکولوں کا وعدہ کیا تھا مگر ایک اسکول بھی نہیں کھولا۔ مسلمانوں کا 82 فیصد ووٹ لے کر تین بار وزیر اعلیٰ بننے والے کیجریوال نے مسلم علاقوں، مسلم اداروں، مسلم دانشوروں کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ وہ اپنے ہندو ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے، ہنومان بھکت بن گئے ہیں۔ دہلی کے مسلمان انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے

انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچے شیر بوڑھا ہوگیا ہے۔ مگر اس کے خونی ارادے آج بھی جوان ہیں، یہ کانگریس ہی ہے جس نے مسلمانوں کو دیوار سے لگادیا ہے۔ بی جے پی ہمارا کھلا دشمن ہے اور نام نہاد سیکولر پارٹیاں پیچھے سے وار کرتی ہیں۔ دہلی کے مسلمانوں اور مظلوموں کے لیے مجلس ایک بہترین متبادل ہے۔ پروگرام سے شاہ عالم، عبدالغفار صدیقی، سید انور اقبال نقوی، راج کمار ڈھلور،صلاح الدین وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.