ETV Bharat / state

'غلطیاں حکومت کرے اورسزا عوام کو کیوں ملے' - دہلی میں 71 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز

کچھ روز قبل دہلی حکومت کی جانب سے دہلی کی عوام کے درمیان 71 لاکھ لوگوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے کافی حد تک مکمل بھی کر لیا گیا ہے۔ لیکن اس کے بعد عوام کے درمیان جو مسئلہ پیش آیا اس کا حکومت نے کوئی حل اب تک نہیں نکالا۔

راشن تقسیم کے بعد پیش آیا مسئلہ
راشن تقسیم کے بعد پیش آیا مسئلہ
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 3:00 PM IST

دراصل دارالحکومت دہلی میں 71 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز کو ریاستی حکومت نے مفت راشن تو تقسیم کر دیا، لیکن اسے پسوانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے عوام تو پریشان ہے۔ اس کے ساتھ۔ ساتھ مل مالک بھی کافی پریشان ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے ہی ایک مل مالک سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی، جس میں مل مالک نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو ہم اپنی جان پر کھیل کر اپنے گھروں سے مل تک پہنچتے ہیں تو دوسری طرف عوام بھی ان کے ساتھ بدکلامی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری غلطیاں حکومت کرے اور سزا ہم بھگتیں یہ کیسا قانون ہے؟ نہ دہلی حکومت ہمیں کرفیو پاس دے رہی ہے اور نہ ہی عوام سوشل دسٹینسنگ سمجھ پر عمل کر رہی ہے۔

مل مالک نے کہا کہ عوام کی گالیاں بھی ہم ہی سنے اور پولیس کے ڈنڈے بھی ہم ہی کھائیں اور کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کی جان کو بھی ہم ہی جوکھم میں ڈالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.