میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے این یو ایس یو کی سربراہ آئشی گھوش نے میٹنگ کو مذاکرات کا ایک حصہ قرار دیا مگر یہ بھی کہا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ کن نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'ِان کے دو ہی مطالبات ہیں، پہلا فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینا اور وائس چانسلر جگدیش کمار کی معطلی، ان دونوں مطالبات کو سامنے رکھا گیا، اب وزارت کیا فیصلہ کرتی ہے، اسی کے مطابق ہی آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
میٹنگ میں موجود ایک جے این یو ایس کے رکن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ میٹنگ کامیاب نہیں کہی جاسکتی کیوں کہ جے ان یو ایس یو کے مطالبات پر وزارت نے کچھ خاص تشفی بخش جواب نہیں دیا۔