ETV Bharat / state

Mental Health Day in JMI جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مینٹل ہیلتھ ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 7:10 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق خاص طور سے کووڈ بحران کے بعد متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ان سرگرمیوں میں پوسٹر سازی مقابلہ، فن مینٹل ہیلتھ کوئز، تخلیقی آرٹ اسٹیشن، مینٹل ڈی کلٹر سرگرمی اور گرانڈ اوپین مائک شامل تھیں۔ شعبے کے طلبا اور فیکلٹی اراکین کے لیے آرٹ اسٹیشن بھی بنایا گیا کہ وہ انوکھے اور منفرد نشانات اور ٹیٹو بنوا سکیں۔ Mental Health Day in Jamia Millia Islamia

Mental Health Day in JMI
Mental Health Day in JMI

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ نفسیات نے دماغی صحت کی اہمیت سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کے لیے 'یوم دماغی صحت' کے تحت ایک پروگرام کا اہتمام کیا اور لوگوں سے اپنی صحت کے تئیں بیدار رہنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر طلبا نے مختلف سرگرمیاں پیش کیں۔ یاد رہے کہ دماغی صحت کی اہمیت کے متعلق بیداری عام کرنے کے لیے دنیا بھر میں یوم دماغی صحت منایا جاتا ہے۔ دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق خاص طور سے کووڈ بحران کے بعد متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ Mental Health Day was Celebrated in Jamia Millia Islamia

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق ان سرگرمیوں میں پوسٹر سازی مقابلہ، فن مینٹل ہیلتھ کوئز، تخلیقی آرٹ اسٹیشن، مینٹل ڈی کلٹر سرگرمی اور گرانڈ اوپین مائک شامل تھیں۔ شعبے کے طلبا اور فیکلٹی اراکین کے لیے آرٹ اسٹیشن بھی بنایا گیا کہ وہ انوکھے اور منفرد نشانات اور ٹیٹو بنوا سکیں۔ پروگرام کی خاص چیز اوپین مائک تھی جس میں روح کو سرور دلانے والی نظم خوانی اور طلبا کی پسند کے موضوع پر بے ساختہ خطاب شامل تھا۔جب متعدد کارکردگیاں ہورہی تھیں اسی وقت مینٹل ڈی کلٹر سرگرمی کا اعلان ہوا جس میں کوئی بھی اپنا نام بتائے بغیر یاس، محرومی اپنے رازوں اور ماضی کے صدمات کو بانٹ کر اپنا دکھ کم کرسکتا تھا۔ JMI celebrates Mental Health Day
پروفیسر شیما علیم، صدر شعبہ کی تقریر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں شعبہ کے طلبا کی کوششوں کی تعریف کی۔انھوں نے طلبا کو تاکید کی کہ وہ اپنے دوستوں اور ہمسایوں سے ملیں اور دماغی امراض سے متعلق جو بری باتیں سوسائٹی میں پھیلی ہوئی ہیں انھیں دور کرنے میں اپنا تعاون دیں۔ ڈاکٹر مینا عثمانی کی مینٹر شپ میں شعبۂ نفسیات کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن نے طلبا کی بھرپور شراکت داری سے پروگرام کا منصوبہ بنایا تھا اور اسی نے پروگرام منعقد بھی کیا تھا۔
سروجنی نائیڈو سینٹر فار وومینس اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ بہ اشتراک سکون فورٹس ہیلتھ کیئر یوم دماغی صحت کے اہتمام میں مورخہ بارہ اکتوبر دو ہزار بائیس بوقت تین بجے دن ’انڈر اسٹینڈنگ جینڈر اور ویل بیئنگ‘ کے موضوع پر دیار میر تقی میر، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک پینل مباحثہ منعقد کررہا ہے۔ پینل کے شرکاء میں ڈاکٹر سمیر کالانی، سینیئر کنسلٹنٹ، ماہر نفسیات، صدر سکون ہیلتھ کیئر، ڈاکٹر مدھو لیکا باچپئی، سینیئر فیکلٹی، سائیکلوجی ڈپارٹمنٹ بھاسکر آچاریہ کالج، دہلی یونیورسٹی اور محترمہ کامنا سرین، کنسلٹنٹ، ماہر نفسیات، سکون ہیلتھ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.