ETV Bharat / state

جی 20 اسٹارٹ اپس یاترا: چلتی ٹرین میں سینکڑوں نوجوانوں کے خوابوں کو ملی پرواز - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

نوجوانوں میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے جاگرتی جی 20 اسٹارٹ اپس یاترا کا آغاز ممبئی سے 28 اکتوبر میں کیا گیا تھا جو ملک کی مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے اپنے اختتام پر پہنچ رہی ہے۔ Memorable Journey of G20 Startups Yatra

جی 20 اسٹارٹ اپس یاترا: چلتی ٹرین میں سینکڑوں نوجوانوں کے خوابوں کو ملی پرواز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 5:03 PM IST

چلتی ٹرین میں سینکڑوں نوجوانوں کے خوابوں کو ملی پرواز

نئی دہلی: جاگرتی جی 20 اسٹارٹ اپس یاترا کا نوجوانوں میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے آغاز عمل میں لایا گیا۔ اس یاترا میں ملک کی تمام ریاستوں سے 450 نوجوان اور جی 20 ممالک سے 70 نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس دورے میں ملک بھر کے سماجی اور کاروباری انٹرپرینیورشپ اپنا مقام بنانے والے چنندہ رول ماڈلز کے ساتھ بات چیت کی گئی اور انہیں زندگی کے تجربات سکھائے گئے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے لداخ سے اس دورے میں شامل ہوئی شمیمہ سے بات کی جو لداخ میں سونم وانگچک کے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ ان کے لیے یادگار رہا۔ اس دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور دیگر ریاستوں کی تہذیب و ثقافت سے بھی جڑنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں:

Layoff 2023 بھارتی اسٹارٹ اپس سے چوبیس ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا، رپورٹ

وہیں سعودی عرب سے اس یاترا میں شامل ہونے آئے عالہ حنیفہ نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس یاترا میں اس لیے شامل ہونے آئے تھے کیونکہ یہ انٹرپرینیئر کے لیے دنیا کی سب سے بڑی یاترا ہے۔ جہاں 500 انٹرپرینیئر ایک ساتھ سفر پر جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے اس سفر میں بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی اس یاترا کے دوران بھارت سے متعلق بہت کچھ جانا جسے وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

اس یاترا کے بانی ششانک منی نے بتایا کہ رواں برس یہ 16ویں یاترا ہے۔ اس سے پہلے ہم 15 یاترا کر چکے ہیں۔ جس میں تقریباً 8 ہزار نوجوان انٹرپرینیئر سفر کر چکے ہیں اور وہ آج ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وہیں رواں برس جو خاص تھا وہ تھا جی 20 ممالک کے نوجوانوں کا اس میں شامل ہونا۔ اس سے قبل محض 10 سے 15 بیرونی نوجوان ہی اس یاترا میں شامل ہوا کرتے تھے۔ تاہم رواں برس 70 بیرونی نوجوانوں نے اس میں شرکت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.