ETV Bharat / state

رکن اسمبلی سماجی دوری کی خلاف ورزی کررہے ہیں

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:20 PM IST

کورونا وائرس نے دہلی سمیت ہندوستان میں قہر برپا کیا ہے۔ اس کے خطرناک نتائج بھی آنے لگے ہیں۔ قومی و انفرادی سطح پر اقدامات بہت پہلے ہی شروع کر دیے گئے تھے لیکن اب احتیاط مزید لازمی ہوگیا ہے۔ جہاں سیاسی نمائندوں کو فرنٹ لائن پر آکر احتیاطی تدابیر اور اقدامات سے لوگوں کو آگہی کرنی چاہیے تو وہیں وہ خود اس وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں بدستور غفلت کا مظاہر کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی پر سوشل ڈیسٹینسنگ کی خلاف ورزی کا الزام

دہلی کے سیلم پور علاقے کے رکن اسمبلی عبد الرحمٰن و دیگر جل بورڈ پائپ لائن کا افتتاح کرنے پہنچے۔ لیکن اس دوران دہلی سرکار کے نمائندے سماجی دوری کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔ شاید عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ماسک لگانا بھول گئے یا جان بوجھ کر ماسک نہیں لگایا۔ ان کے ساتھ کونسلر حاجی افضال و علاقے کے دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔

عالمی وبا کورونا کے دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ ہر روز ماسک لگانے اور سماجی دوری پر زور دے رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے ایم ایل اے عبد الرحمٰن سرکار ی اصولوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے جل بورڈ کی پائپ لائن بچھانے کا افتتاح کر کے اچھا کام کیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا تھا۔ یہ کام سیلم پور کے جے بلاک کے لوگوں کے لئے راحت کا باعث ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.