ملک کی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں، جس میں بھارتی جنتا پارٹی نے اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں جیت حاصل کی جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی حکومت بنائے گی۔ Results of Assembly elections in five states
اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج کے پیش نظر معروف سینیئر وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ 'انہوں نے نتائج سے پہلے ہی اس بات کی پیشن گوئی کی تھی کہ اگر بی جے پی کے امیدوار اپنی ضمانت بچا پانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس کا مطلب صاف ہے کہ بی جے پی ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں حصہ لے گی۔' Mehmood Pracha on Election Result 2022
محمود پراچہ نے مزید کہا کہ 'ہمیں بی جے پی کے جال میں نہیں پھنسنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'تمام حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ای وی ایم کے خلاف جم کر آواز اٹھائیں جب تک کہ اس کا کوئی حل نہیں نکل جاتا۔' Mehmood Pracha on BJP
انہوں نے کہا کہ 'تمام انتخابات میں ہر ایک سیٹ سے 65 سے زائد امیدوار انتخابات کے لیے کھڑے کریں کیونکہ جب تعداد 65 سے تجاوز کر جائے گی تو الیکشن کمیشن کو مجبوراً بیلٹ پیپر پر ہی الیکشن کرانے ہوں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: Mehmood Pracha Slams Union Budget: محمود پراچہ نے عام بجٹ کو پچھڑوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیا
محمود پراچہ نے مایاوتی کے مسلمانوں کے خلاف دیئے گئے بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلمان مایاوتی سے نہیں بلکہ اس کے پیچھے کھڑی اس شبیہ سے ڈرتا ہے جو مسلسل مسلمانوں کے خلاف زہر گھولنے اور ان پر ظلم کرنے کا کام کر رہی ہے۔' Mehmood Pracha criticized Mayawati