معروف سماجی تنظیم خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن Khadim e Insaniyat Foundation کے صدر فاروق صدیقی نے بتایا کہ کووِڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اومیکرون کے پھیلنے کے پیشِ نظر خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن انتظامیہ اور دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ گلی گلی ویکسینیشن کے لئے آگاہی اور بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
فاروق صدیقی نے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کی مکمل کامیابی کے لیے تمام سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیمیں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
ڈاکٹر فہیم احمد، ڈائریکٹر، آر ایچ ٹی ملٹی اسپیشلٹی کلینک نے کہا کہ ان کا کلینک ہمیشہ اس طرح کی ویکسینیشن یا دیگر حکومتی اقدامات میں حکومت کی مدد کرتا رہا ہے۔ اس سمت میں سب کو آگاہ بھی کیا جا رہا اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ اس کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
کلینک کے دوسرے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم احمد نے بتایا کہ ان کی ٹیم اپنے تمام مریضوں اور معاشرے کے تمام لوگوں کو کورونا کی پہلی لہر اور ویکسینیشن کے شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی ویکسین لینے کے لیے بیدار اور محتاط کر رہے رہیں۔ آج کا میگا ویکسینیشن کیمپ بھی اسی سمت میں کی گئی ایک کوشش ہے۔
ڈاکٹر احمد نے کہا کہ کورونا کی تیسری ممکنہ لہر سے بچنے کے لیے ہم سب کو حکومت اور ماہرین کی جانب سے دی گئی ہدایات اور گائڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے، ہر کسی کو ویکسینیشن کے ساتھ ماسک پہننا چاہیے، سماجی دوری اور بار بار ہاتھ دھونا چاہیے۔ بغیر ضرورت باہر نہیں جائیں اور ساتھ ہی دوسروں کو بھی اس بارے میں خبردار کیا جائے۔'
فاروق صدیقی نے بتایا کہ آج کے کامیاب کیمپ میں آر ایچ ٹی RHT ملٹی اسپیشلٹی کلینک کی طرف سے تمام ویکسینیشن لینے والوں کے لئے مفت دانتوں کے چیک اپ اور شوگر ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Testing Center: مرکز نے کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا
فاروق صدیقی نے کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامیہ، آروہن، آر ایچ ٹی کلینک کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ فاروق صدیقی نے کہا کہ مستقبل میں بھی وہ سب کے ساتھ مل کر گلی گلی ویکسین مہم کو ویکسینیشن کے مکمل ہونے تک جاری رکھیں گے۔