آر جی متل فیملی چیریٹیبل ٹرسٹ نے روہنی سیکٹر 11 میں میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا۔ علاقے کے 300 سے زائد لوگوں نے ہیلتھ چیک اپ کرایا۔
آر جی متل فیملی چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی اور بی جے پی کے سابق ضلعی نائب صدر سنیل متل نے بتایا کہ روہنی سیکٹر 11 کے بالاجی مندر کے احاطے میں اس ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔
یہ میڈیکل ہیلتھ چیک اپ ٹرسٹ نے شری اگرسن بین الاقوامی اسپتال کے اشتراک سے منعقد کیا۔
بلڈ شوگر یعنی ضیابطیس، بلڈ پریشر، ماہر امراض چشم ، فزیوتھیراپی ، ای سی جی ، فزیشن ، میڈیسن ، بی ایم ڈی اور ہڈیوں کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی تھی۔
جس کے لئے اگرسن بین الاقوامی اسپتال کے 12 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہے۔
سنیل متل نے کہا کہ وہ ریٹھالا اسمبلی حلقے کے تحت مختلف مقامات پر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔
مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ سے بہتر کوئی عوامی خدمت نہیں ہے۔ اس کیمپ میں معاشرے کے تمام طبقوں کے 300 سے زیادہ افراد نے صحت سے متعلق چیک اپ کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔
اس کیمپ میں معاشی طور پر کمزور لوگوں میں اچھا خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔