ETV Bharat / state

Haj 2023 ویٹنگ لسٹ عازمین حج کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ

ویٹنگ لسٹ عازمین حج کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ 16 مئی 2023 کو لگایا جائےگا، جس میں عازمین حج کو ہیلتھ سرٹیفکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ویٹنگ لسٹ عازمین حج کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : May 15, 2023, 10:58 PM IST

دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حج کمیٹی کی درخواست پر حکومت دہلی کے ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسیز کی جانب سے گذشتہ 11 مئی کو حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 15 کے ذریعہ ریاست دہلی کے 366 منتخب ویٹنگ لسٹ عازمین حج کو میڈیکل اسکریننگ اور ہیلتھ سرٹیفکٹ جاری کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ یہ ٹیم 16 مئی 2023 صبح دس بجے سے اپنا کام انجام دینا شروع کردے گی۔

واضح ہو کہ ویٹنگ لسٹ عازمین کی فہرست میں سے کل 366 عازمین کے انتخاب کے بعد انہیں اپنی حج کی کُل رقم جمع کرانے کے بعد 17 مئی تک اپنے پاسپورٹ اور میڈیل سرٹیفکٹ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کرانا لازمی ہے۔ عازمین کو سرکاری ڈاکٹر سے میڈیکل سرٹیفکٹ بنوانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اسی کے پیش نظر حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسیز سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور اس کے لیے آج حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر انیتا پتھرولیا کے ساتھ خصوصی تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حج بیت اللہ کی پروازوں کا سلسلہ آئندہ 21 مئی سے شروع ہونے میں محض چھ دن باقی ہیں اور حج کمیٹی میں عازمین کی آمد کا سلسلہ 19 مئی2023 سے شروع ہو جائے گا۔ اس کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مسجد سید فیض الٰہی اور رام لیلا میدان میں حج کیمپ لگانے کا کام زور و شور سے چل رہا ہے۔ حج کمیٹی کے عارضی کیمپ کے لیے ایم سی ڈی کے سول اور الیکڑیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انجام دیئے جانے والے کاموں کو یقینی بنانے اور اس میں جنگی پیمانے پر تیزی لانے کے لیے چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج ریاست اور مرکز کے مختلف اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں رام لیلا میدان میں تمام کام آئندہ تین دنوں میں مکمل کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Go First's Hajj Flights Reallocated گو ائیرویز سے جانے والے حج عازمین کو متعدد ایئر ویز کمپنیوں سے بھیجا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.